حکومت کی کفایت شعاری کے مثبت اثرات،، ملک پر مقامی اور غیر ملکی قرضوں کے بوجھ میں بڑی کمی آ گئی،، اسٹیٹ بینک نے قرضوں کی تفصیلات جاری کر دیں،،
اکتوبر میں ملک پر قرضوں کے مجموعی حجم میں 456 ارب روپے کمی ریکارڈ کی گئی،، گذشتہ ماہ مجموعی قرضوں کی مالیت 69 ہزار 114 ارب روپے رہ گئی،، ایک ماہ پہلے قرضوں کا بوجھ 69 ہزار 570 ارب روپے تھا،،
اسٹیٹ بینک کے مطابق مقامی قرض میں 305 ارب روپے کم ہو گئے،، ستمبر 2024 میں مقامی قرض 47 ہزار 536 ارب روپے تھا جو اکتوبر میں کم ہو کر 47 ہزار 231 ارب روپے رہ گیا،،
مقامی کرنسی میں غیر ملکی قرضوں میں 150 ارب روپے کی کمی آئی،، ستمبر میں غیر ملکی قرض 22 ہزار 34 ارب روپے تھا،، اکتوبر میں یہ قرض کم ہو کر 21 ہزار 884 ارب روپے پر آ گیا