دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بورڈ میٹنگ ایک مرتبہ پھر ملتوی کر دی گئی۔پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ بھارت اپنی ہٹ دھرنی پر قائم ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت نے پی سی بی فارمولا تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ ٓئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے معاملے پر پاکستان اور بھارت میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
ذرائع کے مطابق میٹنگ اس وقت ہی ہو گی جب بھارت پاکستان کے مؤقف پر جواب دے گا، آج شیڈولڈ میٹنگ شروع ہونے سے پہلے ہی ملتوی کر دی گئی۔
بھارتی بورڈ سے جواب نہ ملنے کی وجہ سے آج کا اجلاس ملتوی ہوا۔ دوسری جانب پی سی بی نے آئی سی سی کو صاف جواب دے دیا۔ پی سی بی نے کہا ہے کہ اب آئی سی سی اجلاس اس وقت ہی بلائیں جب فیصلہ کرنا ہو، پہلے بھارت سے حتمی جواب لیں پھر بات ہو گی۔