واشنگٹن : وائٹ ہاؤس نے بیان جاری کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن شام میں رونما ہونے والے ’غیر معمولی واقعات‘ پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب جنگی مانیٹرنگ نے دعوی کیا کہ صدر بشار الاسد ملک سے فرار ہو گئے اور باغیوں نے اعلان کیا کہ انہوں نے دارالحکومت پر قبضہ کر لیا ہے۔
قومی سلامتی کونسل کے ترجمان شان سیویٹ نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ صدر بائیڈن اور ان کی ٹیم شام میں غیر معمولی واقعات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور علاقائی شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔