ایڈیلیڈ:آسٹریلیا نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بھارت کو با آسانی 10 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی ۔ ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارتی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 175 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ نتیش کمار ریڈی 42 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے ، رشابھ پنٹ 28 ، روی چندرن ایشون 7 ، ہرشیتھ رانا صفر اور محمد سراج 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔
آسٹریلیا کی طرف سے کپتان پیٹ کمنز نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں ۔ سکاٹ بولانڈ نے تین اور مچل سٹارک نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
، آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 157 رنز کی برتری کی بدولت جیت کے لیے 19 رنز کا ہدف ملا جو اس نے بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا ۔ تراوس ہیڈ کو پہلی اننگز میں 140 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر مرد میدان قرار دیا گیا ۔