پاکستان سٹاک مارکیٹ میں Bulls اور Bears کے درمیان گھمسان کا رن پڑا،، 9 دن کی مسلسل جدوجہد کے بعد بالآخر Bears مارکیٹ کو کھینچ کر ریڈ زون لے جانے میں کامیاب ہو گئے،، حصص بازار چار ہزار پوائنٹس کی رینج میں اتار چڑھاؤ کا شکار رہا،،
کاروبار تیزی سے شروع ہوا،، Bulls مارکیٹ کو اٹھا کر 1790 پوائنٹس کی بلندی پر لے گئے،، منافع کے لئے فروخت کا دباؤ شروع ہوتے ہی Bears نے کنٹرول سنبھال لیا،، ایک موقع پر انڈیکس میں 2260 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی،، اختتام پر انڈیکس ایک ہزار 74 پوائنٹس کمی کے بعد ایک لاکھ آٹھ ہزار 896 پر بند ہوا،،
مارکیٹ میں ڈیڑھ ارب حصص کا لین دین ہوا،، کاروباری سودے 68 ارب 80 کروڑ روپے میں طے پائے،، سرمایہ کاروں کو 136 ارب روپے کا بڑا نقصان ہوا،، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 13 ہزار 891 ارب روپے پر آ گئی،،