ریڈ بال کوچ ٹیم نیلسن فارغ، پی سی بی کو جیسن گلیسپی پر بھی اعتماد نہیں رہا

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہائی پرفارمنس ریڈ بال کوچ ٹم نیلسن کے معاہدے میں توسیع نہیں کی۔

ٹم نیلسن کو ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اپنے ساتھ لائے تھے، جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ان کے معاہدے میں توسیع نہیں کی گئی۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو سے گفتگو کرتے ہوئے ٹم نیلسن نے کہا ہے کہ توسیع ملنے کا انتظار کر رہا تھا۔ ہم اچھے انداز سے آگے بڑھ رہے تھے، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے تیار تھے، پی سی بی نے بتایا ہے کہ آپ کی خدمات درکار نہیں ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ پی سی بی کا جیسن گلیسپی پر اعتماد نہیں رہا ہے۔پی سی بی نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے جیسن گلیسپی کا بطور ہیڈ کوچ اعلان کیا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے