Close Menu
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

پی ٹی آئی کا احتجاج:اڈیالہ جیل کو کنٹینر لگا کر سیل کرنے کا فیصلہ،راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ

اگست 4, 2025

چھ ماہ میں 99لاکھ سیاحوں کی دبئی آمد

اگست 4, 2025

ٹِک ٹاک اور وزارت آئی ٹی میں سائنس،ٹیکنالوجی اور میتھ کے نئے فیچر تعلیمی فیڈ اسٹیم معاہدے پر دستخط

اگست 4, 2025
Facebook X (Twitter) Instagram
Trending
  • پی ٹی آئی کا احتجاج:اڈیالہ جیل کو کنٹینر لگا کر سیل کرنے کا فیصلہ،راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ
  • چھ ماہ میں 99لاکھ سیاحوں کی دبئی آمد
  • ٹِک ٹاک اور وزارت آئی ٹی میں سائنس،ٹیکنالوجی اور میتھ کے نئے فیچر تعلیمی فیڈ اسٹیم معاہدے پر دستخط
  • صدر ٹرمپ کا بھارت پر مزید ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
  • گلگت:دیامیر سیلاب میں بہہ جانے والے سیاحوں کی تلاش کا کام روک دیا گیا،12افراد تاحال لاپتہ
  • پاک امریکہ تجارتی معاہدےپر سرمایہ کار خوشی سے پھولے نہیں سما رہے،سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ بن گیا
  • کویت کی وزیر خزانہ نورا الفسام نے استعفیٰ دے دیا، معاشی پالیسیوں پر سوالیہ نشان
  • یمن میں کشتی الٹنے سے 140 سے زائد تارکین وطن ہلاک: اقوام متحدہ کی تصدیق
Facebook X (Twitter) Instagram YouTube TikTok
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Demo
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Home»پاکستان»مدارس بل قانون بن چکا ، حکومت گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرے: مولانا فضل الرحمن
پاکستان

مدارس بل قانون بن چکا ، حکومت گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرے: مولانا فضل الرحمن

EditorBy Editorدسمبر 12, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Views
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

ڈی آئی خان: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایوان صدر نے ڈیڑھ ماہ بعد مدارس بل پر اعتراض عائد کیا جبکہ دس دن اعتراض نہ ہو تو وہ ایکٹ بن جاتا ہے،ہمارا دعویٰ ہے کہ بل قانوناً منظور ہوچکا ہے حکومت گزٹ نوٹی فکیشن جاری کیوں نہیں کررہی؟

ڈی آئی خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول سے گھنٹوں ملاقاتیں ہوئیں، شہباز شریف کی موجودگی میں مدارس بل پر اتفاق رائے ہوا، وزارت قانون نے اس کا ڈرافٹ تیار کیا اور ہم نے اسے قبول کیا اس کی تیاری میں ن لیگ اور پی پی شامل تھے اس پر اب اس بل پر آصف زرداری کے اعتراض کا اب کیا جواز ہے؟

انہوں ںے کہا کہ ان سب کچھ ہونے میں ریاستی ادارے موجود تھے تمام مراحل میں وہ شریک تھے ایک ایک لفظ اس بل کا ان کے علم میں تھا، اب اسے متنازع کیوں بنایا جارہا ہے، وفاق المدارس اور اتحاد مدارس دینیہ کے ساتھ تنازع کیوں اٹھایا جارہا ہے ہمارا تو ان سے جھگڑا ہی نہیں، جنہوں ںے ڈرافٹ تیار کیا ان کے کہنے پر آکر وہ شور کررہے ہیں اور وزارت تعلیم سے وابستہ ہوجائیں یا سوسائٹی ایکٹ سے، یہ نیا سوال اٹھادیا انہوں نے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ الیکشن سے قبل ڈرافٹ حکومت نے تیار کیا تھا اور اس میں ہم نے رعایت دی تھی کہ مدرسہ چاہے سوسائٹی ایکٹ سے وابستہ ہوجائے یا وزارت تعلیم سے حالاں کہ اس پر ہمیں تحفظات ہیں کہ مدارس کی نئی تنظیمیں کیوں بنائی گئیں؟ کیا مدارس کی ان تنظیموں کو تقسیم کرنے میں اداروں کا ہاتھ نہیں تھا؟ علمائے کرام سے گزارش ہے کہ جن لوگوں نے آپ کو بلایا اور اکسایا اور آپ نے ان کے اشاروں پر ایک محاذ کھولا یہی لوگ تو اس کے ذمے دار ہیں، آپ کس کے ساتھ لڑ رہے ہین؟ نہ ہمارا علما سے کوئی جھگڑا ہے اور نہ ہم آپ کے خلاف فریق ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ مدارس بل کا ڈرافٹ خود حکومت نے بنایا تھا جسے تحفظات کے باوجود قبول کیا، آپ کیوں ہم سے الگ ہوئے؟ آپ نے مدارس کی تنظیموں کو کیوں توڑا؟ آپ الگ سے ایک اور بورڈ میں کیوں چلے گئے؟ ہم ایک قانون کے ساتھ وابستگی چاہتے ہیں جس میں بے شمار رفاہی تنظیمیں، این جی او، تعلیمی ادارے 1860ء کے تحت آج تک اسی ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ ہوتے جارہے ہیں، صرف دینی مدارس کے لیے سوال کیوں پیدا کیا جارہا ہے؟

انہوں نے کہا کہ ہمیں معاہدے کی اہمیت سے انکار نہیں مگر معاہدہ ایکٹ کا مقابلہ نہیں کرسکتا، آج آپ ایکٹ میں ترمیم لائے ہیں جسے ہم نے قبول کیا جب کہ معاہدے کو آپ نے توڑا جس میں لکھا تھا جن مدارس کی رجسٹریش ہوچکی ہے وہ برقرار رکھی جائے گی مزید جو مدارس رجسٹرڈ ہونا چاہیں گے حکومت تعاون کرے گی، انکے بینک اکاؤٹس کھولے جائیں گے، جو بیرون ملک طلبہ ہیں انہیں یہاں کا نو برس کا ویزا دیا جائے گا، مگر کسی ایک کا بھی بینک اکاؤنٹ نہیں کھلا نہ کسی طالب علم کو ویزا ملا، تینوں شقوں کی خلاف ورزی کی گئی۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ہم نے کوئی غلطی نہیں کی ذمہ دار ایوان صدر ہے، صدر مملکت کسی منظور شدہ بل پر دو بار اعتراض بھیج سکتا ہے، کسی بھی پر اگر صدر دس دن تک اعتراض نہ بھیجے تو وہ ایکٹ بن جاتا ہے جبکہ صدر نے ڈیڑھ ماہ بعد اعتراضات لگائے،ہمارا دعویٰ ہے کہ ایکٹ بن چکا ہے، صدر نے ایک اعتراض بھیج دیا ہے جسے دور کیا گیا اور اب دوسرا اعتراض ڈیڑھ ماہ بعد لگانے سے قبل ہی وہ ایکٹ بن چکا ہے کیوں کہ انہوں ںے آئینی مدت کے اندر دستخط نہیں کیے۔

مولانا نے کہا کہ قبل ازیں سابق صدر عارف علوی کے دور میں ایسا ہوا تھا تو حکومت نے دس دن گزرتے ہی گزٹ نوٹی فکیشن جاری کردیا تھا اور اب حکومت اور وزارت قانون نے ایسا کیوں نہیں کیا؟ ریاستی ادارے اور حکمران اور ذمہ دار لوگ ملک کو کیوں بحرانوں کی جانب دھکیلتے ہیں؟ ہم قانونی کام چاہتے ہیں، بل بنایا بھی حکومت اور ریاستی اداروں نے اور علما کو بھڑکا بھی ہی لوگ رہے ہیں۔

انہوں ںے اعلان کیا کہ اگر ہمیں اس معاملے پر عدالت جانا پڑا تو عدالت سے رجوع کریں گے پہلے ہم چاہتے ہیں سترہ تاریخ کا مدارس دینیہ کا اجلاس دیکھ لیں اس کے بعد کوئی فیصلہ کریں۔

ان کا کہنا تھاکہ ہمارا تجربہ ہے کہ حکومت نے جن مدارس کو ہاتھ میں لیا ان میں سے دینی تعلیم ختم کردی، یہ سب کے سامنے ہے اس لیے ہم مدرسوں کو کسی ڈائریکٹوریٹ کے ماتحت کرنے کے حامی نہیں۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

Related Posts

پی ٹی آئی کا احتجاج:اڈیالہ جیل کو کنٹینر لگا کر سیل کرنے کا فیصلہ،راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ

اگست 4, 2025

چھ ماہ میں 99لاکھ سیاحوں کی دبئی آمد

اگست 4, 2025

ٹِک ٹاک اور وزارت آئی ٹی میں سائنس،ٹیکنالوجی اور میتھ کے نئے فیچر تعلیمی فیڈ اسٹیم معاہدے پر دستخط

اگست 4, 2025
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
Latest Posts

پی ٹی آئی کا احتجاج:اڈیالہ جیل کو کنٹینر لگا کر سیل کرنے کا فیصلہ،راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ

اگست 4, 20252

چھ ماہ میں 99لاکھ سیاحوں کی دبئی آمد

اگست 4, 20251

ٹِک ٹاک اور وزارت آئی ٹی میں سائنس،ٹیکنالوجی اور میتھ کے نئے فیچر تعلیمی فیڈ اسٹیم معاہدے پر دستخط

اگست 4, 20251

صدر ٹرمپ کا بھارت پر مزید ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

اگست 4, 20251
Don't Miss
پاکستان

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

By Editorاپریل 14, 2025748

کراچی : پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا…

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from SmartMag about art & design.

Demo
Top Posts

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025748

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024512

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025458

مارچ سے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا فیصلہ

فروری 2, 2025224
Don't Miss
پاکستان

پی ٹی آئی کا احتجاج:اڈیالہ جیل کو کنٹینر لگا کر سیل کرنے کا فیصلہ،راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ

By Editorاگست 4, 20252

پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کے باعث اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی…

چھ ماہ میں 99لاکھ سیاحوں کی دبئی آمد

اگست 4, 2025

ٹِک ٹاک اور وزارت آئی ٹی میں سائنس،ٹیکنالوجی اور میتھ کے نئے فیچر تعلیمی فیڈ اسٹیم معاہدے پر دستخط

اگست 4, 2025

صدر ٹرمپ کا بھارت پر مزید ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

اگست 4, 2025
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo
ہمارے بارے میں
ہمارے بارے میں

ویژن پوائنٹ ڈاٹ پی کے ایک معتبر اردو خبری ویب سائٹ ہے جو آپ کو تازہ ترین خبریں، تفصیلات اور تجزیے فراہم کرتی ہے۔ یہاں ملکی و بین الاقوامی خبروں کے ساتھ ساتھ سیاست، کاروبار، کھیل، اور تفریح کے مختلف موضوعات پر جامع اور معیاری رپورٹنگ کی جاتی ہے۔ ویژن پوائنٹ کا مقصد اردو قارئین کو بروقت اور مستند خبریں فراہم کرنا ہے تاکہ وہ حالات حاضرہ سے باخبر رہ سکیں۔

Facebook X (Twitter) Pinterest YouTube WhatsApp
ایڈیٹر کا انتخاب

پی ٹی آئی کا احتجاج:اڈیالہ جیل کو کنٹینر لگا کر سیل کرنے کا فیصلہ،راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ

اگست 4, 2025

چھ ماہ میں 99لاکھ سیاحوں کی دبئی آمد

اگست 4, 2025

ٹِک ٹاک اور وزارت آئی ٹی میں سائنس،ٹیکنالوجی اور میتھ کے نئے فیچر تعلیمی فیڈ اسٹیم معاہدے پر دستخط

اگست 4, 2025
زیادہ پڑھی جانے والی

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025748

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024512

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025458

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.