پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا آخری روز ۔۔۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں 121 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 302 کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ۔۔۔
مارکیٹ کی ڈھائی ہزار پوائنٹس کی رینج میں ٹریڈنگ دیکھی گئی۔۔ ایک موقع پر انڈیکس میں 992 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تاہم دوسرے سیشن میں ڈیڑھ ہزار پوائنٹس کی مندی بھی ریکارڈ کی گئی۔۔۔
بازار میں ایک ارب 11 کروڑ حصص کے سودے 59 ارب روپے میں طے پائے۔۔۔ سرمایہ کاروں نے 70 ارب روپے منافع کمایا۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 587 ارب روپے کی نئی بلندی پر پہنچ گئی