اسرائیل کے ایک بڑے اخبار ’’ ٹائمز آف اسرائیل‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل ایران کے ایٹمی مراکز پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔۔
اسرائیلی فضائیہ کو ایران کی نیوکلیئر سائٹس کو نشانہ بنانے کی حکمت عملی طے کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔۔
مشرق وسطیٰ میں ایران نواز ملیشیا کے کمزور ہونے کے بعد اسرائیل نے ایران سے سابقہ تمام بدلے چکانے کا فیصلہ کیا ہے۔۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق لبنان میں حزب اللہ کی عسکری طاقت کو ختم کرنے اور شام میں بشارالاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد اب ایران کے ایٹمی مراکز اسرائیل کے نشانے پر ہیں۔۔
واضح رہے اسرائیل نے شام کے 85 فیصد دفاعی نظام کو ناکارہ بنا دیا ہے۔۔ شامی فضائیہ کے 90 فیصد جنگی لڑاکا طیارے اسرائیلی بمباری سے تباہ ہو چکے ہیں۔۔ شامی فوج کے اسلحہ ڈپو بھی اسرائیل نے بمباری کر کے ختم کر دیئےہیں