سنچورین: جنوبی افریقا نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان کا 207 رنز کا ہدف جنوبی افریقا نے 19.3 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا اور سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی۔
سنچورین میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔
اوپنر صائم ایوب نے جارحانہ بیٹنگ کی، وہ 57 گیندوں پر 98 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔
اس کے علاوہ کپتان محمد رضوان نے 11، بابر اعظم 31، عثمان خان 3 اور طیب طاہر 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ عرفان خان نے 16 گیندوں پر 30 رنز بنائے جبکہ عباس آفریدی 4 گیندوں پر 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے گیلیم اور بارٹ مین نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔