جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا۔
تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیےپاکستان الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔
پاکستان الیون میں عثمان خان کی جگہ سلمان آغا کی واپسی ہوئی ہے۔ ٹیم میں کپتان محمد رضوان، بابراعظم ، صائم ایوب ، طیب طاہر اور محمد عرفان خان شامل ہیں۔
پاکستانی ٹیم میں عباس آفریدی، شاہین آفریدی، جہاندادخان، حارث رؤف اور ابرار احمد بھی ٹیم میں شامل ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کےدرمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج جوہانسبرگ میں کھیلا جائےگا۔
تین میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقا کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔