ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے باغیوں کے خلاف ایران اور روس نے بشارالاسد کی مدد کرنے سے انکار کیا جس کے باعث انہیں شام میں اپنی حکومت چھوڑ کر ماسکو فرار ہونا پڑا۔۔
ترک براڈکاسٹر این ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے حاقان فیدان نے کہا کہ 13 سال تک ایران اور روس نے باغیوں کے خلاف مہم میں بشارالاسد کا ساتھ دیا تاہم اب دونوں ممالک کو موقف تھا کہ باغیوں کے خلاف مزید مدد نہیں کی جا سکتی۔۔
اگر دونوں ممالک بشارالاسد کو بچانے کی کوشش کرتے تو ماضی کے مقابلے میں خون زیادہ بہہ جانا تھا اور اس وقت عالمی ماحول بھی بشارالاسد کے خلاف تھا۔۔
ترک وزیر خارجہ نے کہا اسرائیل کےشام پر حملے خطرناک ہیں اور اس کا شدید ردعمل کسی بھی وقت آ سکتا ہے۔۔