نیتن یاہو کا ٹرمپ کو فون ، شام میں اسرائیلی کارروائیوں سے آگاہ کیا

تل ابیب : اسرائیلی وزیراعظم نیتن ہایو کا امریکا کے نومنتخب صدر ٹرمپ کو کہنا ہے کہ شام سے تنازع میں ہماری کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

امریکا کے نومنتخب صدر ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بتایا کہ ٹرمپ سے شام میں پیش رفت اور غزہ سے یرغمالیوں کی بحفاظت رہائی پر بات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ شام میں اسرائیلی کارروائیاں شام سے اسرائیل کو ممکنہ خطرات سے بچانے اور اسرائیل کے ساتھ سرحدی علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے بننے سے روکنے کے لیے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے چند گھنٹوں میں شام پر 60 کے قریب حملے کیے، شامی مبصرین کے مطابق اسرائیل نے شام کے فوجی ٹھکانوں پر 61 میزائل داغے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے