امریکا میں سکول میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ، ٹیچر اور طالب علم ہلاک

 وسکونسن : امریکی ریاست وسکونسن کے شہر میڈیسن کے اسکول میں فائرنگ سے ٹیچر اور ایک طالب علم ہلاک اور 6 طلبہ زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، موقع پر پہنچے تو مشتبہ ملزم بھی مردہ پایا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ حملہ آور طالب علم نے ہینڈ گن استعمال کی، پولیس نے حملہ آور پر فائرنگ نہیں کی۔

زخمی طلبہ میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق مقامی پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اسکول کی طرف جانے سے گریز کریں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے