امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ترک صدر اردگان ایک اسمارٹ آدمی ہیں ۔۔۔ انہوں نے خون بہائے بغیر شام پر غیر دوستانہ قبضہ کیا ہے۔۔۔
واشنگٹن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا خطے کی صورتحال ابھی تک غیر یقینی ہے۔۔ ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے۔۔۔
انہوں نے کہا کہ بشارالاسد ایک قصائی تھا جس کے باعث اسے اپنی خاندانی حکومت جو وراثت میں ملی تھی وہ چھوڑ کر بھاگنا پڑا