روس کی پارلیمنٹ نے افغانستان میں برسراقتدار طالبان حکومت کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے خارج کر دیا۔۔ امارات اسلامیہ افغانستان کے نام سے اس وقت طالبان افغانستان پر حکومت کر رہے ہیں۔۔۔ حکومت میں شامل بیشتر رہنما عالمی سطح پر دہشت گرد قرار دیئے گئے تھے۔۔
2022 میں جب افغانستان پر طالبان نے اقتدار سنبھالا تو اس کے بعد اس حکومت کو ابھی تک دنیا کے بیشتر ممالک نے تسلیم نہیں کیا تاہم کئی ممالک میں طالبان نے اپنے سفیر مقرر کئے ہیں جن میں روس، چین اور متحدہ عرب امارات بھی شامل ہے۔۔