کوٹلی : پاک فوج نے آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں فری میڈیکل اینڈ ڈینٹل کیمپ کا انعقاد کیا۔ میڈیکل کیمپ میں عوام علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی
کیمپ میں ڈاکٹرز نے مریضوں کا طبی معائنہ کیا اور فری ادویات فراہم کیں۔فری میڈیکل کیمپ میں میڈیکل اسپیشلسٹ، ڈینٹل سرجن و دیگر ماہرین صحت موجود تھے۔
میڈیکل کیمپ میں 800 سے زائد افراد کا فری چیک اپ کیا گیا۔ علاقہ مکینوں نے فری میڈیکل کیمپ کے انقعاد پر پاک فوج کی اس کاوش کا خیر مقدم کیا۔
علاقہ مکینوں نے مستقبل میں بھی اسطرح کے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔