مظفر آ باد: آزاد کشمیر کے شہریوں نے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا پیغام دیا ہے۔ کشمیری شہریوں نے اپنے پیغام میں کہا کشمیری عوام پاکستانی عوام کے مشکور ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ شانہ بشانہ آزادی کی جدوجہد میں مصروف ہیں اور ہماری حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
کشمیریوں کا کہنا ہے کہ ہم کشمیری عوام امید کرتے ہیں کہ پاکستانی عوام ہمارے ساتھ اسی طرح شانہ بشانہ ہماری آزادی کے لیے کوشاں رہیں گے۔ ہم کشمیری پاکستانی عوام کے مشکور ہیں جو ہر سال 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منا کر ہمارے ساتھ اپنی محبت اور حمایت کا اظہار کرتے ہیں۔
کشمیری شہریوں نے مزید کہاکہ پاکستان کے ساتھ کشمیریوں کا ایک مخلصانہ رشتہ ہے جو کہ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کی بنیاد پر ہے۔ پاکستانی قوم ہمارے ساتھ اپنےاس گہرے رشتہ کی قدردانی کرتے ہوئے پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر مناتی ہے، ہم پاکستانی عوام کی اس کوشش کو دل سے سراہتے ہیں۔
کشمیری شہریوں کے مطابق افواج پاکستان کے بغیر ہم سب نامکمل ہیں، ہم کشمیریوں کو چاہیے کہ ہم پاکستانی فوج کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ایک روشن اور بہتر مستقبل حاصل کر سکیں۔