شرح سود میں ایک فیصد کمی ۔۔۔۔۔ سٹاک مارکیٹ کی امیدوں پر سٹیٹ بینک نے پانی پھیر دیا۔۔۔۔ سرمایہ کاروں میں مایوسی بڑھ گئی۔۔۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی فروخت کا شدید دباؤ۔۔۔۔ ٹریڈنگ کے دوران اکیس سو پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔۔۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں Bulls پورے کاروباری سیشن میں Bears کا مقابلہ نہ کر سکے۔۔۔۔Bulls کا حصص بازار کو گرین زون میں لانے کا خواب پورا نہ ہو سکا۔۔۔ 1490 پوائنٹس کی بڑی مندی کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار 30 پر بند ہوا۔۔۔۔
51 کروڑ 78 لاکھ شیئرز کی تجارت میں سرمایہ کار 158 ارب روپے سے ہاتھ دھو بیٹھے۔۔۔ کاروباری سودے 29 ارب روپے میں طے پائے۔۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 13 ہزار 770 ارب روپے پر آ گئی ۔۔۔۔