پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات:الیکشن کمیشن معاملات پر 2رکنی کمیٹی بنا دی

پاکستان تحریک انصاف کے وفد کی اسلام آباد میں جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات۔۔۔۔ الیکشن کمیشن معاملات پر دو رکنی کمیٹی بنا دی۔۔۔۔

ملاقات کے بعد دونوں پارٹیوں کے رہنماؤں نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تعیناتی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔۔۔۔الیکشن میں مداخلت ختم ہونی چاہیے، اس موضوع پر بات ہوئی۔۔۔ ہم نے دو رکنی کمیٹی بنا دی ہے۔۔۔ پی ٹی آئی کی جانب سے اسد قیصر اور جے یو آئی سے کامران مرتضیٰ کمیٹی میں شامل ہوں گے۔۔الیکشن کمیشن کی تشکیل نو ایک اہم مرحلہ ہے۔۔۔

پی ٹی آئی کے عمر ایوب نے کہا ہم جمہوریت کے فروغ کے لیے یہاں آئے ہیں۔۔ پی ٹی آئی کے لوگوں کی گرفتاریاں جاری ہیں۔۔حکومت نے ہمارے مطالبات پورے نہیں کیے۔۔ حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنانے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔۔۔ پی ٹی آئی نے ڈیجیٹل نیشن ایکٹ اور پیکا ایکٹ کے خلاف ووٹ دیا۔۔۔

عمر ایوب نے کہا حکومت نے وعدہ کیا تھا بانی چیئرمین سے ملاقات کروائین گے۔۔۔ عمران خان کے ساتھ خفیہ کیمروں کی نگرانی کے بغیر ملاقات نہیں کروائی گئی۔۔۔صاحبزادہ حامد رضا کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا۔۔۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ماہ رنگ بلوچ سے بھی بات کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔۔۔ہم نے شاہد خاقان عباسی سے بھی بات کی۔۔۔۔اپوزیشن کی تمام جماعتوں سے بات کرینگے ۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے