دالبندین میں پاکستان زندہ باد ریلی

0

بلوچستان کے ضلع دالبندین میں پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

دالبندین شہر میں پاکستان زندہ باد ریلی کا شاندار انعقاد کیا گیا جس کا مقصد پاکستان اور اس کے اداروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار تھا۔

ریلی میں 2500 سے 3000 افراد نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔۔۔ 800 سے 1000 گاڑیاں اور 180 سے 200 موٹر سائیکلیں بھی ریلی کا حصہ بنیں۔۔ شرکاء نے 200 فٹ طویل قومی پرچم اٹھائے رکھا اور پاکستان کی مسلح افواج کے حق میں نعرے لگائے جس سے ان کی حب الوطنی اور وطن سے لگاؤ کا مظاہرہ ہوا۔

ریلی شہر کے تمام علاقوں سے گزرتے ہوئے ایک مقررہ مقام پر پرامن طور پر اختتام پذیر ہوئی۔ یہ ریلی عوام کی پاکستان کی وحدت اور مضبوطی کے لیے عزم و اتحاد کی واضح عکاسی تھی

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.