سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں مزید خوارج کو ٹھکانے لگا دیا۔۔خودکش حملہ آوروں سمیت 8 دہشت گرد ہلاک کر دئیے گئے ۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان بھی بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے ۔
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں ،، 8 خواج جہنم واصل ،9 زخمی ،،،، ہلاک ہونے والوں میں 2 خود کش بمبا ربھی شامل ،، صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی کاسکیورٹی فورسز اورشہدا کو زبر دست خراج عقیدت
آئی ایس پی آر کے مطابق 27 اور 28 جنوری کی درمیانی رات دہشت گردوں نے قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی کوشش کی، حملے میں ناکامی کے بعد دہشت گردوں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی چوکی کی بیرونی دیوار سے ٹکرا دی۔فائرنگ کے تبادلے میں 39 سالہ نائیک طاہر خان اور 26 سالہ لانس نائیک طاہر اقبال بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے۔ سیکیورٹی فورسز کا خوارج کے خلاف بنوں کے علاقہ جانی خیل میں بھی خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 3خوارج کوجہنم واصل کیاجبکہ 9 زخمی ہوئے ۔۔
ترجمان پاک فوج کا کہناہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔۔ ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پرصدر مملکت آصف علی زرداری نے کہاکہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیساتھ ملکی سلامتی کا ہر قیمت پر تحفظ کیاجائے گا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کو شاباش دی اور شہداء کوسلام پیش کرتے ہوئے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Prev Post