توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی ہے۔سماعت کے دوران استغاثہ کے مزید ایک گواہ کا بیان قلمبند کرلیا گیا جبکہ نیویارک میں پاکستانی قونصلیٹ کے تھرڈ سیکرٹری محمد فہیم سمیت مزید ایک گواہ کے بیان پر بشری بی بی کے وکیل نے جرح مکمل کرلی۔ کیس کی سماعت پیر 3 فروری تک ملتوی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
توشہ خانہ ٹو کیس کی آج ہونے والی سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہان نیویارک میں پاکستانی قونصلیٹ کے تھرڈ سیکرٹری محمد فہیم اور فارن افس کے افسر عمر صدیق کے بیانات پر بشریٰ بی بی کے وکیل نے اپنی جرح مکمل کر لی۔
مقدمہ میں مجموعی طور پر 8 گواہان کی شہادت ریکارڈ اور 5 کے بیانات پر جرح مکمل کی جا چکی ہے۔ تین گواہان کے بیانات پر بشری بی بی کے وکیل نے جرح مکمل کرلی جبکہ آئندہ تاریخ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل ان تینوں گواہان پر جرح کریں گے۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی ائی اور بشری بی بی کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت پیش کیا گیا۔ کیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔ دوسری جانب مشعال یوسفزئی کے وکالت نامہ پر پراسیکیوشن کی جانب سے عائد اعتراض عدالت میں جمع کرا دیا گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر مشعال یوسفزئی نے معطل شدہ لائسنس کے باوجود اپنا وکالت نامہ عدالت میں داخل کرایا تھ