بھاری منافع کے عادی سرمایہ کار کارپوریٹ کمپنیوں کے کم منافع پر پریشان ہو گئے۔۔۔۔ اسٹاک مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ کم نہ ہو سکا۔۔۔۔۔ مندی کی ہیٹرک۔۔۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز حصص بازار میں مزید 543 پوائنٹس کم ہو گئے۔۔۔۔ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 487 پر بند ہوا ۔۔۔۔۔
نئے مالی سال میں نئے ٹیکسوں اور موجودہ ٹیکس کی شرح میں اضافے پر کارپوریٹ کمپنیوں کے منافع میں واضح کمی آئی ہے۔۔۔۔ Bulls نے مارکیٹ گرین زون میں لے جانے کی کوشش کی لیکن Bears نے Bulls کا راستہ روک لیا۔۔
44 کروڑ 92 لاکھ حصص کی تجارت میں سرمایہ کاروں کو 32 ارب روپے کا نقصان ہوا۔۔۔ کاروباری سودے 28 ارب روپے میں طے پائے۔۔۔