نان بینکنگ سیکٹر اور پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے نگران ادارے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے درمیان تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔۔
ایس ای سی پی کا ایف آئی اے کے ساتھ اسٹاک مارکیٹ ہیرا پھیری کے تمام مقدمات کی تفصیلات شیئر کرنے کا فیصلہ۔۔۔ایس ای سی پی ان مقدمات کی تفصیلات شیئر کی جائیں گی جن میں تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں۔۔۔ایسی مجرمانہ شکایات پہلے ہی متعلقہ عدالتوں میں دائر کی گئی ہیں ۔۔۔
ایس ای سی پی نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ یہ فیصلہ ایف آئی اے کی مارکیٹ بدعنوانی سے متعلق مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے پر کیا گیا ۔۔۔۔۔ ایف آئی اے نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت متوازی تحقیقات کیلئے تفصیلات مانگی ہیں۔۔یہ معلومات صرف ان افراد کیخلاف استعمال ہوں گی جو اندرونی تجارت اور مارکیٹ ہیرا پھیری میں ملوث پائے گئے ہیں۔۔۔ ان مقدمات کے متعلقہ ریکارڈ پہلے ہی عدالتی ریکارڈ کا حصہ ہے اور عدالت میں درخواست دینے پر حاصل کیا جا سکتا ہے