وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کی صبح 11 بجے طلب

0

وزیر اعظم شہباز شریف جمعرات کی صبح 11 بجے وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔۔۔ اجلاس 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے کیا جائے گا۔۔۔

کابینہ پی ٹی آئی دور حکومت میں پی آئی اے کے پائلٹس پر لگائے گئے الزامات سے متعلق بیان کی تحقیقات پر غور کرے گی۔

وفاقی کابینہ مڈل ایسٹ گرین اینشی ایٹو چارٹر کی منظوری دے گی۔

کابینہ وزارت تجارت کی سفارش پر ٹیرف ریٹ کوٹہ کی تقسیم کی سمری پر غور کرے گی۔

ایکس سروس مین کے لئے وزیراعظم معاونت پیکج کے تحت سروس کے بقایہ جات کی ادائیگی کی سمری کی حتمی منظوری دیں گے۔۔۔

دارالحکومت میں خصوصی عدالتوں کے قیام اور احتساب عدالت نمبر 3 کی تشکیل نو کی سمری پر پر بھی وفاقی کابینہ میں فیصلہ کیا جائے گا۔۔۔

وفاقی کابینہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔

کابینہ قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل پر غور کرے گی۔

کابینہ وفاقی دارالحکومت میں طب کی تعلیم کے لئے سیٹس کے کوٹہ میں ردوبدل پر غور کرے گی۔

کابینہ قومی فنڈ برائے ثقافت و ورثہ کے بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔

کابینہ پاکستان کسٹمز اور آذربائجان کی اسٹیٹ کسٹمز کمیٹی کے درمیان معاہدے کی منظوری دے گی۔

وفاقی کابینہ کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی ادارہ جات کے 17 دسمبر 2024 کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

کابینہ کمیٹی برائے قانونی معاملات کے 22 جنوری کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.