امپورٹ ایکسپورٹ میں بڑا عدم توازن:تجارتی خسارہ 13 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا

0

پاکستان میں تجارتی خسارہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔۔۔ درآمدات اور برآمدات میں بڑا عدم توازن آ گیا۔۔۔ رواں مالی سال کے 7 ماہ میں تجارتی خسارہ 13 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔۔۔

ادارہ شماریات نے امپورٹ ایکسپورٹ کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔۔۔۔

جولائی تا جنوری پاکستانی تاجروں نے 19 ارب ڈالر کی مصنوعات دنیا کے مختلف ممالک میں فروخت کیں۔۔۔اس کے مقابلے میں 7 ماہ میں 33 ارب ڈالر کی مصنوعات امپورٹ کی گئیں۔۔۔ اس طرح تجارتی خسارہ 13 ارب 48 کروڑ ڈالر سے زائد رہا۔۔۔

ادارہ شماریات کے مطابق جنوری میں تجارتی خسارہ 2ارب 31کروڑ ڈالر رہا۔۔ ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 5.47فیصد کمی آئی۔۔

جنوری میں برآمدات 2ارب 92 کروڑ ڈالر رہیں۔۔۔۔ جنوری میں درآمدی بل 5ارب 23کروڑ ڈالر رہا۔۔۔

سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارہ 18فیصد بڑھ گیا۔۔۔جنوری 2024میں تجارتی خسارہ ایک ارب 96کروڑ ڈالر تھا۔۔

سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں 4.6فیصد اضافہ ہوا۔۔۔جنوری 2024 میں 2.80ارب ڈالر تھیں۔۔۔

ایک سال میں درآمدات میں 10 فیصد اضافہ ہوا۔۔۔جنوری 2024 میں امپورٹ بل 4ارب75کروڑ ڈالر تھا۔۔۔۔

رواں مالی سال کے 7ماہ میں تجارتی خسارہ3فیصد بڑھ گیا۔۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.