ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز کا انسداد منشیات آپریشن

0

ملک کو منشیات سے مکمل پاک کرنے کیلئے حکومتی اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ستمبر 2023 سے اب تک ملک بھر سے 1081.72 میٹرک ٹن منشیات ضبط کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 2644 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔ستمبر سے اب تک ملک بھر سے 5.574 میٹرک ٹن ہیروئن جبکہ 73.14 میٹرک ٹن ہشیش ضبط کی گئی ۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 5.63 میٹرک ٹن میتھ، 10.89 میٹرک ٹن افیون اور 986.47 میٹرک ٹن دیگر منشیات ضبط کی گئیں۔ گزشتہ ہفتے کے دوران ملک بھر سے 2107.4 کلو منشیات ضبط جبکہ 49 منشیات فروش گرفتار کیے گئے۔

31.71 کلو ہیروئن، 1959.9 کلو ہشیش جبکہ 50.45 کلو متھ پکڑی گئی جبکہ گزشتہ ہفتے کے دوران 61.02 کلو افیون اور 4.25 کلو دیگر منشیات ضبط کی گئی ۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.