تین ڈسکوز کی نجکاری:امریکی کمپنی کو مالیاتی مشیر مقرر کر دیا گیا

0

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نجکاری کو بتایا گیا ہے کہ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے امریکی کمپنی الویریز اینڈ مارسل کو مالیاتی مشیر کیلئے فائنل کر لیا گیا ہے ۔۔۔باقاعدہ تقرر چند روز میں کر دیا جائے گا۔۔۔ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے دوسری کوشش جلد کی جائے گی۔۔۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس فاروق ستار کی زیر صدارت ہوا ۔۔۔سیکرٹری نجکاری کمیشن عثمان باجوہ نے بتایا کہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی اور گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری کیلئے الویریز اینڈ مارسل کنسورشیم کو مالیاتی مشیر مقرر کرنے کے لئے فائنل کر لیا گیا ہے ۔۔۔چیئرمین نجکاری بورڈ کی منظوری کے بعد انکو باقاعدہ تقرر کر دیا جائے گا

انھوں نے کہا کہ مالیاتی مشیر مارکیٹ کا مکمل جائزہ لے گا ۔۔۔ سرمایہ کاروں کے ساتھ بات کرے گا۔۔ حکومت کو ڈسکوز کی تنظیم نو، نجکاری کے طریقہ کار اور حصص کی فروخت بارے اپنی رائے دے گا ۔۔۔۔

عثمان باجوہ نے کمیٹی کو بتایا کہ پاور ڈویژن اور نیپرا کو کئی ریگولیٹری ایشوز کو بھی حل کرنا ہے ۔۔۔اس میں نئے لائسنس اور سبسڈی کی ادائیگی کو طے کیا جائے گا ۔۔۔۔

انہوں نے کہا پاور ڈویژن عالمی بینک کے تعاون سے یہ معاملہ حل کر رہا ہے۔۔۔ یہ تمام معاملات جنوری تک مکمل کرنے ہیں۔۔مالیاتی مشیر کا کام مکمل ہونے کے بعد اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کی جائیں گی۔۔۔

سیکرٹری نجکاری کمیشن نے کمیٹی کو بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری میں دو اہم مسائل 45 ارب روپے کے واجبات اور اضافی ٹیکس کا معاملہ حل ہو گیا ہے۔۔۔۔ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے دوبارہ کام تیزی سے جاری ہے

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.