اقتصادی جنگ میں کینڈا اور امریکہ کے درمیان برف پگلنے لگی۔۔۔کینڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور امریکی صدر ٹرمپ کا ٹیلی فون پر رابطہ
امریکہ مجوزہ ٹیرف کو کم از کم 30 دنوں کے لیے روک دیا۔۔۔ کینڈا کی امریکی سرحد پر 24 گھنٹے نگرانی کی یقین دھانی کے بعد صدر ٹرمپ نے 25 فیصد اضافی ٹیکس کا نفاذ روک دیا۔۔۔
کینڈا کا فینٹینی ڈرگ مافیا کو دہشتگرد قرار دینے کا بھی تاریخ ساز فیصلہ۔۔دونوں رہنماؤں نے منظم جرائم، فینٹینائل اور منی لانڈرنگ سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اسٹرائیک فورس بنانے پر رضامندی ظاہر کر دی۔۔۔
جسٹن ٹروڈو نے منظم جرائم اور فینٹینیل کے بارے میں ایک نئی انٹیلی جنس ہدایت پر بھی دستخط کردیئے جس کے بعد نیا قانون نافذالعمل ہو گیا۔۔۔۔
کینڈا نئے معاہدوں پر عمل کرنے کے لئے 20 کروڑ ڈالر خرچ کرے گا۔۔۔۔۔۔کینڈا کا امریکہ کو باڈر پر ہر طرح کی سیکورٹی کی یقین دہانی
امریکہ کے ساتھ بارڈر پر نگرانی کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا جس پر ایک ارب 30 کروڑ ڈالر خرچ ہوں گے۔۔۔
نئے معاہدے سے نئے ہیلی کاپٹرز، ٹیکنالوجی اور اہلکاروں کے ساتھ سرحد کو مضبوط بنایا جائے گا۔۔۔کینڈا کا امریکی شراکت دار اداروں کے ساتھ بہتر ہم آہنگی پیدا کرنے کا فیصلہ
10,000 فرنٹ لائن اہلکار امریکہ کینیڈا سرحد کی حفاظت کرنے پر مامور کئے جائیں گے۔۔۔