ترک اور مصری وزیر خارجہ کی انقرہ میں اہم ملاقات۔۔۔ فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے کسی بھی منصوبے اور کوشش کو یکسر مسترد کر دیا۔۔۔
دونوں رہنماؤں نے اسرائیل پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا (UNRWA) کو غزہ میں انسانی امدادی کام کرنے کی اجازت دی جائے۔۔ اسرائیل انروا پر عائد پابندی کو فی الفور ختم کرے۔۔
دونوں رہنماؤں نے غزہ کی تعمیرِ نو کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔۔۔ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے فلسطینیوں کی اپنے وطن کی حفاظت اور اسرائیل کے ظلم و جبر پر مزاحمت کو سراہا اور کہا کہ عالمی برادری میں فلسطینیوں نے ثابت کیا کہ وسائل نہ ہونے کے باوجود وطن کی حفاظت کیسے کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی کوئی بھی کوشش خطے کے استحکام کے لئے بہت بڑا خطرہ بن جائے گی اور مشرق وسطیٰ میں دوبارہ امن ایک خواب بن جائے گا۔۔۔