8فروری الیکشن دھاندلی زدہ تھا،حکومت مستعفی ہو،نئے انتخابات کا اعلان کرے،اپوزیشن رہنماؤں کا مطالبہ

0

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی رہائش گاہ پر اپوزیشن جماعتوں کا اہم اجلاس۔۔۔

ملک کی سیکیورٹی اور سیاسی صورتحال پر تمام رہنماؤں نے تفصیلی بات چیت کی۔۔۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سب جماعتوں کا یہ موقف ہے کہ 8 فروری کا الیکشن دھاندلی زدہ الیکشن تھا۔۔ حکومت فوری مستعفی ہو اور نئے انتخابات کا اعلان کرے۔۔یہ منڈیٹ عوام کا منڈیٹ نہیں ہے۔۔۔ اس جماعت کو مزید اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔۔ الیکشن کمیشن نے منصفانہ انتخابات نہیں کروائے۔۔ اگر کمیشن واقعی آزاد اور خود مختار ہے تو الیکشن کمیشن کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔۔۔

عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا آج سب اپوزیشن کی جماعتیں اسد قیصر کی رہائش گاہ پر اکٹھی ہوئیں ہیں۔۔ ملکی کی موجودہ صورتحال پر بات ہوئی۔۔۔موجودہ حکومت زبردستی عوام پر مسلط کی گئی ہے۔۔۔نئے الیکشن ہی ملک کو مالی دہشت گردی اور دیگر بحران سے نکالنے کا حل ہے۔۔۔سیاسی قیدیوں کی رہائی ہونی چاہیے۔۔۔پیکا جیسے کالے قانون کا خاتمہ ہونا چاہیے۔۔۔آج کے اجلاس کے بعد آنے والے وقت میں بھی مشاورت جاری رکھی جائے گی۔۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.