اسٹاک مارکیٹ فروخت کا دباؤ سہہ نہ سکی،مندی کی ہیٹرک

0

ایشیا، یورپ اور امریکی سٹاک مارکیٹس تو سنبھل گئیں لیکن پاکستان سٹاک مارکیٹ فروخت کا دباؤ برداشت نہ کر سکی۔۔۔ حصص بازار میں مندی کی ہیٹرک ۔۔۔۔۔ 1634 پوائنٹس کم ہو کر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار 301 پر بند ہوا۔۔۔۔۔

ایک روز کی تعطیل کے بعد کاروبار تیزی سے شروع ہوا لیکن جلد ہی Bears نے مارکیٹ کا کنٹرول سنبھال لیا۔۔۔ ایک موقع پر مارکیٹ میں ڈھائی ہزار پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔۔۔ Bulls کو مارکیٹ میں کھڑے ہونے کی جگہ بھی نہ مل سکی۔۔

حصص بازار میں 60 کروڑ شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی،۔۔۔۔ سرمایہ کاروں کے 173 ارب روپے ڈوب گئے۔۔۔ کاروباری سودے 25 ارب 63 کروڑ روپے میں طے پائے۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 13 ہزار 654 ارب روپے پر آ گئی۔۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.