سونے کی بڑھتی قیمت کو بریک لگ گئی،روپیہ بھی سستا ہو گیا

0

عالمی مارکیٹ میں سونے کی بڑھتی قیمت کو بریک لگ گئے ۔۔۔۔ لندن گولڈ مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر سستا۔۔۔ ایک اونس سونے کی 2859 ڈالر میں ٹریڈنگ جاری ہے۔۔۔

ادھر پاکستان میں کئی روز مسلسل مہنگا ہونے کے بعد سونا 900 روپے سستا ہو گیا۔۔۔ ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 98 ہزار 700 روپے پر آ گئی

کرنسی مارکیٹ:

کرنسی مارکیٹ میں روپیہ دباؤ برداشت نہ کر سکا۔۔۔ انٹربینک میں پاکستانی کرنسی 19 پیسے سستی ہو گئی۔۔۔ رواں ہفتے میں دوسری بار انٹربینک میں ڈالر 279 روپے سے تجاوز کر گیا۔۔۔ ایک امریکی ڈالر کی قیمت 279 روپے 15 پیسے پر بند ہوئی۔۔۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 18 پیسے مہنگا ہو کر 280 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.