سعودی عرب میں میڈ اِن پاکستان نمائش شروع ہو گئی

0

جدہ میں پہلی میڈ اِن پاکستان نمائش شروع ہو گئی۔۔۔ وزیر تجارت خام کمال نے نمائش کا افتتاح کیا۔۔۔

تقریب سے خطاب مں وزیر تجارت نے پاک سعودی تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔۔۔۔

انہوں نے کہا سعودی عرب کے ساتھ اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے لیے پرعزم ہیں۔۔۔پاکستانی مصنوعات میں ٹیکسٹائل، کھیلوں کا سامان، خوراک، اور تعمیراتی مواد شامل ہے۔۔۔۔

جام کمال خان نے سعودی قیادت کا نمائش کے انعقاد میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔۔۔

پاکستان کی فٹبال مینوفیکچرنگ انڈسٹری کا جدہ میں خصوصی تعارف کرایا گیا۔۔۔جام کمال خان نے سعودی عرب کو 2034 فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی جیتنے پر مبارکباد دی۔۔۔

سعودی عرب میں 27 لاکھ پاکستانی دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کی بنیاد ہیں۔۔۔۔

انہوں نے کہا سعودی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں۔۔پاکستانی فٹبال فیفا ورلڈ کپ 2034 میں بھی اپنی شناخت برقرار رکھیں گے۔۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.