برسلز : کشمیر اور پاکستان کے نظریاتی تعلق کے سلسلہ میں برسلز میں کشمیر کونسل یورپ کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
مقررین کا کہنا تھا کہ عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کی کشمیر میں وحشیانہ کارروائیوں کو روکے۔ ڈاکٹر منظور ظہور،سابق ممبر پارلیمنٹ کشمیری عوام کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔
ڈاکٹر منظور ظہور کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلے کو بین الاقوامی سطح پر شدت سے اٹھانے کی ضرورت ہے۔
صدرپریس کلب بیلجیئم چوہدری عمران ثاقب نے اپنی شاعری کے ذریعے کشمیریوں کی حالت زار کو اجاگر کیا۔ ان کا کہنا تھا کشمیریوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
شرکاء نے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کشمیریوں کے ساتھ اتحاد کا عہد دہرایا۔عالمی برادری سے مطالبہ ہے کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف آواز اٹھائے۔عالمی مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔