جنرل ساحر شمشادسےبنگلہ دیشی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ایم نظم الحسن کی ملاقات

0

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بنگلہ دیش کے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ایم نظم الحسن کی ملاقات۔۔۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،

باہمی سٹریٹجک مفادات بشمول بحری تعاون اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مظبوط بنانے پر بات چیت ہوئی۔۔۔دونوں فوجی رہنماؤں نے امن و استحکام کے فروغ میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔۔۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.