آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے بنگلہ دیشی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد نظم الحسن کی ملاقات۔۔۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی ۔۔۔یہ بنگلہ دیش کی مسلح افواج کا دوسرا اعلیٰ سطح دورہ ہے۔۔۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔ موجودہ علاقائی سلامتی ، دو طرفہ دفاعی اور سیکورٹی تعاون کو بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔
ایڈمرل محمد نظم الحسن نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی نمایاں خدمات کو سراہا ،۔۔۔معزز مہمان نے بالخصوص کثیر القومی میری ٹائم مشق امن 2025 کے انعقاد اور امن ڈائیلاگ کے انعقاد کو سراہ۔۔۔ انہوں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کے کلیدی کردار کا بھی اعتراف کیا