ہفتے کو 3اسرائیلیوں کے بدلے183فلسطینی قیدی رہا ہوں گے

0

حماس اور اسرائیل میں قیدیوں کے تبادلوں کا 5 واں مرحلہ کل (ہفتے) کو ہو گا۔۔۔۔ اسرائیل کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی پر قیدیوں کا تبادلہ روک دیا گیا تھا۔۔۔

حماس نے تین اسرائیلی مغویوں کے نام جاری کر دیئے جنہیں کل رہا کیا جائے گا۔۔۔ ان میں اوحاد بین، ایلی ثرابی اور اور لیوی شامل ہیں۔۔۔

جن فلسطینی قیدیوں کو رہائی ملے گی ان میں 18 کو اسرائیلی عدالتوں نے سزائے موت کا حکم جاری کیا ہوا تھا۔۔

54 فلسطینی قیدی عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں اور 111 وہ قیدی شامل ہیں جنہیں اسرائیلی فورسز نے جنگ کے دوران غزہ سے گرفتار کیا تھا۔۔۔

حماس کے ترجمان سلاما معروف کے مطابق کئی اسرائیلی مغوی جو صہیونی فورسز کی بمباری سے مارے گئے ہیں ان کی باقیات فراہم نہیں کی جا سکتیں کیونکہ وہ مسمار ہونے والی عمارتوں میں دفن ہیں۔۔۔ اسرائیل ملبہ اٹھانے کے لئے ہیوی مشینری غزہ لانے کی اجازت نہیں دے رہا ہے۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.