حماس کے ترجمان سلامہ معروف نے کہا ہے غزہ میں شہداء کی تعداد 61 ہزار 700 سے تجاوز کر گئی ہے۔۔۔ غزہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلامہ معروف نے کہا 47 ہزار 487 افراد کو اسپتال لایا گیا۔۔۔
14 ہزار 222 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔۔۔ لاپتہ فلسطینیوں کی بڑی تعداد تباہ شدہ عمارات کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔۔
زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 11 ہزار 588 پر پہنچ گئی ہے۔۔۔
اسرائیلی فورسز نے 6000 زیر حراست فلسطینیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔۔۔