عمران خان سے ملاقات کے بعد مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کو تیار ہوں:بشریٰ بی بی

0

اڈیالہ جیل میں بشری بی بی کے 26 نومبر کے بعد درج ہونے والے 31 مقدمات کی سماعت۔۔۔ سماعت انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔۔۔

بشری بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔۔۔31 مقدمات کے تفتیشی افسران بھی عدالت میں پیش ہوئے

بشریٰ بی بی نے عدالت کے روبرو کہا کہ شامل تفتیش ہونے سے قبل بانی پی ٹی ائی اور اپنے وکیل سلمان صفدر سے مشاورت کرنی ہے ۔۔۔مشاورت کے بعد اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے تیار ہوں۔۔ بانی پی ٹی ائی اور وکیل سلمان صفدر سے اگر اج ملاقات کروا دی جائے تو آج ہی شامل تفتیش ہونے کو تیار ہوں۔۔۔

بشری بی بی نے بانی پی ٹی آئی کی موجودگی میں شامل تفتیش ہونے کی بھی عدالت سے درخواست کی

عدالت نے ایس او پی کے مطابق بشری بی بی کی بانی پی ٹی ائی اور ان کے وکیل سے ملاقات کروانے کا حکم دے دیا۔۔۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے بشری بی بی کے 31 مقدمات کی سماعت منگل تک ملتوی کر دی گئی

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.