حساس معلومات افشا ہونے کاخدشہ ، ایلون مسک کو حکومتی نظام تک رسائی سے روک دیا

واشنگٹن : امریکی عدالت کے جج نے ایلون مسک کی ٹیم کو حکومتی نظام تک رسائی سے روک دیا۔

جج پال اینجل میئر  نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کھربوں ڈالر کی ادائیگی کرنیوالے حکومتی نظام سے متعلق حساس معلومات افشا ہونے کا خدشہ ہے۔

19 ریاستوں کے ڈیموکریٹک اٹارنی جنرلز نے مسک کی ٹیم کیخلاف مقدمہ دائر کیا تھا، ایلون مسک نے عدالتی فیصلے کو پاگل پن قرار دیدیا۔

ایلون مسک نے جج کو سرگرم کارکن کہہ ڈالا، ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان کی رقم فراڈ سے بچائیں گے کیسے اگر اس کا استعمال نہ پتہ ہو۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے