اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی تبدیل کرنے کیخلاف پانچ ججز کی ریپریزنٹیشن مسترد

0

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کا بڑا فیصلہ۔۔۔۔ تین ہائیکورٹس سے آنے والے تینوں ججز کو نئے حلف کی ضرورت نہیں ہے۔۔۔۔ چیف جسٹس نے ججز کی سنیارٹی تبدیل کرنے کیخلاف پانچ ججز کی ریپریزنٹیشن مسترد کر دی۔۔۔۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے تین صوبائی ہائیکورٹس سے ججز کے تبادلے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ میں تبدیل کی گئی سنیارٹی لسٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا۔۔۔

لاہور ہائیکورٹ سے ٹرانسفر ہو کر اسلام آباد ہائیکورٹ آنے والے جسٹس سرفراز ڈوگر سینئر پیونی جج برقرار رہیں گے۔۔۔

چیف جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ جسٹس سرفراز ڈوگر نے 2015 میں بطور ہائیکورٹ جج حلف اٹھایا، صوبائی ہائیکورٹس سے ٹرانسفر ہونے والے ججز کو دوبارہ نیا حلف اٹھانے کی ضرورت نہیں۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ججزکی تعیناتی اور ٹرانسفر میں فرق ہے، دونوں مختلف باتیں ہیں۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس محسن اخترکیانی، جسٹس طارق جہانگیری، جسٹس بابرستار ، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ثمن رفعت کی ریپریزنٹیشنز  مسترد کی جاتی ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی ، جسٹس طارق جہانگیری نے ریپریزنٹیشن فائل کی تھی۔۔۔ جسٹس بابر ستار ، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے بھیریپریزنٹیشن فائل کر رکھی تھی

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.