پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ڈیجیٹل سرمایہ کاری تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق ہو گیا۔۔۔۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ کی سعودی معاون وزیر سرمایہ کاری ابراہیم المبارک سے جدہ میں اہم ملاقات ہوئی۔۔۔۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان پاکستانی اسٹارٹ اپس اور SMEs کے لیے سعودی مارکیٹ تک آسان رسائی کے مواقع پر گفتگو ہوئی۔۔دونوں ملکوں کے درمیان ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل سرمایہ کاری میں شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔
پاکستانی پروفیشنلز کے لیے سعودی عرب میں تعلیمی اسناد کی تصدیق کے عمل کو مزید ڈیجیٹل اور مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔۔۔
وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا پاکستان ایک سرمایہ کار دوست ڈیجیٹل ایکو سسٹم بنانے کے لیے پرعزم ہے۔۔۔لیپ 2025 میں پاکستانی اور سعودی کاروباری برادری کے درمیان B2B تعاون پر زور دیا۔۔۔
شزا فاطمہ نے پاکستان کے AI، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور فِن ٹیک سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔۔۔
سعودی معاون وزیر نے پاکستانی ہنر مند افرادی قوت اور ٹیکنالوجی کی ترقی پر اعتماد کا اظہار کیا۔۔۔پاکستانی اسٹارٹ اپس کے لیے سعودی عرب میں فنڈنگ اور وینچر کیپیٹل تک رسائی کے مواقع فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔۔۔
شزا فاطمہ نے کہا سرحد پار وینچر کیپیٹل سرمایہ کاری پاکستانی اسٹارٹ اپس کے لیے مواقع پیدا کرے گی۔۔۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ R&D منصوبوں کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔۔۔
ملاقات میں سعودی مارکیٹ میں پاکستانی کمپنیوں کے داخلے کے لیے لائسنسنگ اور رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کا فیصلہ ہوا۔۔۔