وزیر اعظم نے سرکاری ملازم کی دوران ملازمت انتقال سے متعلق ڈیتھ پالیسی میں تبدیلی کی منظوری دے دی۔۔۔۔
سروس کے دوران فوت ہونے والے سرکاری ملازمین کے خاندانوں کے لیے بڑی سہولت ختم۔۔۔دوران سروس انتقال پر سرکاری ملازم کے بچے کو اب نوکری نہیں ملے گی
وزیراعظم کی جانب سے نوکری کی سہولت ختم کرنے کے لئے سپریم کورٹ کے فیصلے کو جواز بنایا گیا۔۔۔وزیر اعظم نے امدادی پیکج سے ملازمت کی فراہمی کو ختم کرنے کی منظوری دے دی۔۔۔دیگر تمام فوائد مرنے والے سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو ملتے رہیں گے
شہید اہلکاروں اور دہشت گردی کا نشانہ بننے والے سرکاری ملازمین کے ورثا فیصلے سے متاثر نہیں ہونگے
فیصلے سے بیوہ / شوہر یا متوفی سرکاری ملازمین کے بچے کی پہلے سے کی گئی تقرری بھی متاثر نہیں ہو گی۔۔۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزارتوں، ڈویژن اور صوبوں کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا۔۔۔تمام وزارتوں/ ڈویژنوں کو متعلقہ محکموں سے وزیراعظم کی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت