وزیر اعظم کی دبئی میں پاکستانی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے ملاقات

0

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ متحدہ عرب امارات۔۔۔۔۔ دبئی میں پاکستانی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے خصوصی ملاقات کی۔۔

تاجروں سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا حکومت نے معدنیات، زراعت اور آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں کے فروغ پر بھرپور توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔۔۔زرعی شعبہ میں جدت لانے کیلئے ایک ہزار نوجوانوں کو سرکاری خرچ پر تعلیم کیلئے چین بھیج رہے ہیں۔۔

انہوں نے کہا ملک کے معاشی استحکام کا سفر جاری ہے۔۔۔پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی آئی ہے۔۔۔پاکستان معدنی وسائل سے مالا مال ملک ہے۔۔۔کان کنی اور معدنی وسائل کی ترقی پر بھرپور توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔۔۔

وزیراعظم نے کہا پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں بے پناہ صلاحیت ہے۔۔۔۔۔آئی ٹی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔۔۔نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں، ہماری 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔۔۔

شہباز شریف نے کہا نوجوانوں کو آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں تربیت دے کر ملازمتوں کے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔۔ جنوری میں ترسیلات زر 3 ارب ڈالر رہی ہیں جو گذشتہ کئی سال کے مقابلے میں ریکارڈ ہے۔۔۔۔۔۔برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔۔۔

وزیر اعظم نے کہا آئی ایم ایف پروگرام کے بعد میکرو اکنامک صورتحال میں بہتری آئی ہے ۔۔مشکل چیلنجز کے باوجود معیشت کو درست سمت میں گامزن کر دیا ہ

پاکستانی زرعی وسائل سے مالا مال ہے۔۔ جدید ٹیکنالوجی سے زرعی شعبہ میں انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے۔۔۔گندم اور کپاس کی زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔۔۔ہم نے جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ نہیں اٹھایا۔۔۔ہم تیزی سے فیصلے کر رہے ہیں اور ٹیم ورک کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.