اڈیالہ جیل کے2 بیمار حوالاتی اسپتال منتقلی کےدوران جاں بحق

0

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے دو حوالاتی بیمار ہونے پر اسپتال منتقلی کے دوران جانبحق ہوگئے۔ ایک حوالاتی منشیات کے مقدمہ میں جبکہ دوسرا چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں جیل بند تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اڈیالہ جیل کا حوالاتی الیاس نذر پمز ہسپتال منتقلی کے دوران راستے میں جانبحق ہوگیا جہاں اسے علاج کی غرض سے لے جایا جا رہا تھا، متوفی تھانہ مارگلہ میں درج منشیات کے مقدمہ میں گرفتار تھا

دوسرے واقعہ میں حوالاتی محمد امین دل کی تکلیف پر راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال منتقل کرنے کے دوران جان کی بازی ہار گیا۔۔ محمد امین روات کا رہائشی اور چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں جیل بند تھا۔ دونوں نعشوں کو قانونی کاروائی مکمل کرکے اسپتال منتقل کر دیا گیا

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.