ہائیکورٹ جج کے ریمارکس پارلیمنٹ پر حملہ ہے:اسپیکر قومی اسمبلی

0

قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے ہائیکورٹ جج کے ریمارکس کو پارلیمنٹ پر حملہ قرار دے دیا۔۔۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج محسن اختر کیانی کے ریمارکس پر رولنگ دیتے ہوئے ایاز صادق نے کہا جج کو پارلیمنٹ کی عزت اور توقیر کو مجروح کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔۔۔ کسی کو پارلیمنٹ کے بارے میں بیان بازی کاحق نہیں ہے۔ 

اسپیکر ایاز صادق نے وفاقی وزیر قانون کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ جج کو یہ پیغام پہنچائیں کہ پارلیمنٹ سپریم ہے۔ 

واضح رہے کہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے نتائج روکنے کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ عدلیہ، پارلیمنٹ اور انتظامیہ سمیت تمام ستون گرچکے ہیں، عدلیہ کا ستون ہوا میں ہے مگر ہم پھر بھی مایوس نہیں ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.