حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی۔۔۔ بجلی تقسیم کرنے والی تین کمپنیوں کی نجکاری کے لئے مالیاتی مشیر کا تقرر کر دیا گیا۔۔۔
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی اور گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری کے لئے امریکی کمپنی الواریز اینڈ مارسل کنسورشیم کو مالی مشیر مقرر کر دیا گیا۔۔۔
ترجمان نجکاری کمیشن کے مطابق مالی مشیر تینوں حکومتی کمپنیوں کی نجکاری کیلئے حکومت کو مشاورت فراہم کرے گا۔۔کمپنیوں کی کارکردگی بہتر بنانے، نقصانات کم کرنے اور پائیدار پاور سیکٹر کیلئے مشاورت فراہم کی جائے گی۔۔۔
مالی مشیر کمپنیوں کی ایک ساتھ یا الگ الگ نجکاری کیلئے مشاورت فراہم کرے گا۔۔۔ حکومتی کمپنیوں کی نجکاری سے شعبے میں بہتری لانے میں مدد ملے گی۔۔۔۔
نجکاری کا کام عالمی معیار کی شفافیت اور مسابقت کے مطابق کیا جائے گا۔۔۔آئی ایم ایف شرائط کے تحت تینوں ڈسکوز کی رواں مالی سال نجکاری مکمل کی جائے