شاباش گرین شرٹس شاباش چیئرمین پی سی کی کھلاڑیوں کو فتح پر مبارک باد کا پیغام

0

شاباش گرین شرٹس شاباش۔ چیئرمین پی سی محسن نقوی کی جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے میچ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد
اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا پاکستانی کھلاڑیوں نے زبردست کھیل پیش کیا اور مشکل ٹارگٹ کو حاصل کیا۔۔۔ پاکستانی ٹیم نے میچ جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرکے قوم کو خوشیاں دیں۔۔۔
چیئرمین پی سی بی نے محمد رضوان اور سلمان آغا کو شاندار بیٹنگ پر شاباش اور مبارکباد دی۔۔۔ کپتان محمد رضوان نے صحیح معنوں میں کیپٹنز اننگز کھیلی۔۔۔۔نائب کپتان سلمان آغا نے بھی شاندار بلے بازی کی۔
انہوں نے کہا پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹیم ورک کا مظاہرہ کرکے جیت اپنے نام کی۔۔امید ہے کہ پاکستانی ٹیم سہ ملکی سیریز کا فائنل بھی جیتے گی۔۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.